28 نومبر 2014
وقت اشاعت: 21:4
سنڈریلا کا نیا روپ ،فلم ’’اِن ٹو دی ووڈز‘‘
جیو نیوز - لاس اینجلس..........بچوں کی پسندیدہ سنڈریلا آ رہی ہے۔فلم ’’اِن ٹو دی ووڈز‘‘ Into The Woodsمیں ایک نئے روپ میں۔ جادوئی، تصوراتی دنیا اور سنڈریلاکی کہانی۔ شائقین یہ سب دیکھ سکیں گے ہالی وڈ کی فلم ’’اِن ٹو دی ووڈز‘‘ میں۔فلم میں اداکارہ میرل اسٹرپ جادوگرنی کے روپ میں نظر آئیں گی۔دیگر اداکاروں میں ایملی بلنٹ، جیمز کارڈن، اینا کینڈرک، کرس پائن سمیت دیگر شامل ہیں۔ والٹ ڈزنی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔