29 نومبر 2014
وقت اشاعت: 22:54
اسٹار وار کی ساتویں فلم ’’دی فورس اویکنز‘‘کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس........ہالی ووڈ کی اسٹار وار سلسلے کی ساتویں فلم دی فورس اویکنزThe Force Awakens کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ دیو ہیکل اڑن طشتریاں، منفرد جہاز اور دیو قامت روبوٹس، ایک بار پھر آرہے ہیں سلور اسکرین پر۔ فلم کے ساتویں حصے میں مرکزی کردار پہنچ گئے ہیں ایک نئے خلائی مشن پر۔ دی فورس اویکنز 1983ء کی اسٹار وار فلم The Return of The Jedi دی ریٹرن آف دی جیڈی کا دوسراحصہ ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم آئندہ برس دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔