20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:12
13 ویں اسٹائل ایوارڈ کی کراچی میں رنگا رنگ تقریب
جیو نیوز - کراچی.........13ویں سٹائیل ایوارڈز کا رنگ رنگ انعقاد ہوا کراچی میں۔ شو بز ، فیشن ، فلم اور ٹی وی کے جگمگاتے ستاروں سے سجی تقریب انٹرٹینمنٹ اور فیشن کی صنعت میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے ٹیلنٹ کی خدمات کے اعتراف اور پزیرائی کے حوالے سے منعقد کی گئی۔ اس تیرہویں تقریب کے ونرزمیں ایک بار پھر شامل ہیں فلم، فیشن، موسیقی اور ٹی وی کے کئی جانے پہچانے چہرے۔ اداکاری، ہدایتکاری، گلوکاری، فیشن ڈیزاین اور ماڈلنگ جیسے مختلف شعبوں کی سال دوہزار تیرہ میں پروقار اور بہترین کارکردگی کے نام اعزازات کا یہ بڑا پلیٹ فارم اس بار مجموعی طور پر 27کیٹیگریز پر مبنی ہے۔ ملکی سطع کے کامیاب اور مقبول ترین ایوارڈز کی جانب سے اس تیرہویں سالانہ تقریب میں جیتنے والے بہترین ٹیلنٹ کے علاوہ مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کی بھرپور شرکت رہی۔