20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:30
13 ویں اسٹائل ایوارڈزتقریب،شوبز ستاروں کی شرکت
جیو نیوز - کراچی......کراچی میں اسٹائل ایوارڈز کی رنگ رنگ تقریب ہوئی، جس میں فیشن ، فلم اور ٹی وی کے جگمگاتے ستاروں نے شرکت کی۔ انٹرٹینمینٹ اور فیشن کی صنعت میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے ٹیلینٹ کی خدمات کے اعتراف اور پزیرائی کے حوالے سے منعقدہ اس13ویں تقریب کے ونرزمیں ایک بار پھر شامل ہیں فلم ، فیشن ، موسیقی اور ٹی وی کے کئی جانے پہچانے چہرے۔تقریب میںآصف رضا میر،احسن خان کو بہترین ٹی وی سیریل پروڈیوسر،آمنہ شیخ کو بہترین فلم اداکارہ،سبل چودھری کو بہترین فیشن ماڈل قراردیا گیا ۔ اداکاری، ہدایتکاری، گلوکاری، فیشن ڈیزاین اور ماڈلنگ جیسے مختلف شعبوں کی سال 2014 میں پروقار اور بہترین کارکردگی کے نام اعزازات کا یہ بڑا پلیٹ فارم اس بار مجموعی طور پر 27 کیٹیگریز پر مبنی ہے۔