21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:17
امریکی باکس آفس پر "ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون" کا راج
جیو نیوز - نیویارک......... امریکی باکس آفس پر راج ہے "ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون" کا ، جس نےاب تک دو کروڑبیالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ ہنگر گیمزسلسلے کی نئی فلم نے مزید ساٹھ لاکھ ڈالر کما لیے اور باکس آفس پر سرفہرست ہے ؕ۔ فلم کا مجموعی بزنس دوکروڑبیالیس لاکھ ڈالر ہوگیا ہے، گزشتہ سال انہی تاریخوں میں ریلیز ہونے والی فلم کیچنگ فائرز نے تین کروڑسترہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیاتھا، جو موکنگ جے سے کہیں زیادہ ہےلیکن ویک اینڈ پر امید کی جارہی ہے کہ ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون مزید دوکروڑسے تیس لاکھ تک کما لے گی۔