تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:41

امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے سال کی بہترین فلموں کی فہرست جاری کردی

جیو نیوز - لاس اینجلس.........ہالی ووڈ کے امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ نے سال کی بہترین فلموں کی فہرست جاری کردی۔ اس بار روایت سے ہٹ کر 10فلموں کے بجائے 11فلموں کو بہترین فلموں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ نے سال 2014ء کی بہترین فلموں میں،سائنس فکشن فلم Interstellarاور جادوئی دنیا کی، ان ٹو دی ووڈ ز کو شامل کیا ہے۔ اداکارہ انجلینا جولی کی ہدایت میں۔ اولمپیئن کی زندگی پر بننے والی فلم اَن بروکن بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ فہرست میں امریکا میں 1965ء کے عوامی احتجاج پر مبنی فلم سیلما کو بھی جگہ ملی ہے۔بوائے ہُڈ، برڈ مین، فاکس کاسٹر، دی امیٹیشن گیم، نائٹ کرالر، وِپ لیَش بھی ٹاپ الیون میں شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.