تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:39

ڈرامہ فلم"عینی"کے نئے کلپس جاری

جیو نیوز - نیویارک.....ہالی ووڈکے دو صفِ اول کے اداکاروں جیمی فاکس اور کیمرون ڈیاز کی میوزیکل ڈرامہ فلم"عینی"کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ہیں۔ہدایتکار ول گلک کی اس فلم میں کیمرون ڈیاز اور جیمی فاکس کے ساتھ سا تھ Quvenzhane Wallisبحیثیت عینی،امانڈاٹرویا اور روز بائرن اہم کردار ادا کررہی ہیں۔وِل اسمتھ اور جے زی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی عینی نامی یتیم بچی کے گرد گھومتی ہے جسے سخت دل خاتون مس ہینی گن(کیمرون ڈیاز)کے یتیم خانے سے ایک بزنس مین اور سیاستدان ولز اسٹاکس گود لے لیتا ہے۔دو ناولز عینی اور لٹل آرفن عینی سے ماخوذ یہ کامیڈی اور میوزیکل ڈرامہ فلم کولمبیاپکچرز کے اشتراک سے تیار ہوئی ہے جسے سونی پکچرز کے تحت رواں سال19دسمبر کو امریکا اور اگلے سال6فروری کو برطانیہ میں ریلیز کردیا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.