تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:57

دلیپ کمار کے مداح آج ان کی 92ویں سال گرہ منا رہے ہیں

جیو نیوز - ممبئی ....... بالی وڈ کے لیونگ لیجنڈ دلیپ کمار آج93برس کے ہو گئے۔ 11دسمبر 1922ء کو پاکستان کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں محلہ خداآباد میں پیدا ہونے والے محمد یوسف خان نے بالی ووڈ میں شہرت دلیپ کمار کے نام سے حاصل کی۔ دلیپ کمار نے فلمی دنیا میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1944میں فلم’’جوار بھٹا‘‘سے کیاجس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا تاہم1960ء میں تاریخی فلم ’’مغلِ اعظم‘‘میں شہزادہ سلیم کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ دلیپ کمار نے اپنے کیرئیر میں جوار بھٹا اور مغلِ اعظم کے علاوہ انداز، آن، دیوداس، آزاد، گنگا جمنا، داغ، کرانتی، نیا دور، کوہِ نور، پیغام، مدھو متی، لیڈر، رام اور شیام، آدمی شکتی، کرما، سوداگر اور قلعہ سمیت درجنوں فلموں میں لازوال فنکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر لیا۔ بے شمارفلموں میں لازوال کردار نبھانے والے دلیپ کمار کو بھارتی حکومت کی جانب سے دادا صاحب پھالکے اورپدما بھوشن ایوارڈ، پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشانِ پاکستان سمیت لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ زاور دیگر بے شمار فلمی ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں لیجنڈ کی سی حیثیت رکھنے والے دلیپ کمار آج کل نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے مطابق ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری آرہی ہے جبکہ کئی بالی ووڈ ستاروں نے دلیپ کمار کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.