24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:57
فلم "دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل"کا ٹریلر منظر عام پر آگیا
جیو نیوز - نیویارک.......ہالی وڈ کے نامور اداکار رچرڈ گیئر، جوڈی ڈینچ، پینی لوپ وِلٹن اورمیگی اسمتھ کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم "دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل"کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔ہالی وڈ کے نامور اداکار رچرڈ گیئر، پینی لوپ وِلٹن ،جوڈی ڈینچ اور میگی اسمتھ کی ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم"دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل"کا ٹریلر منظر عام پر آگیاہے۔ہدایتکارجان میڈن کی یہ فلم 2012میں بننے والی "دی بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈہوٹل "کا سیکوئل ہے جس کی کہانی بھارت شہر جے پور میں واقع ایک ایسے ہوٹل کے گرِدگھوم رہی ہے جہاں مختلف شخصیات کی مالک دو خواتین ہوٹل کا ایک کمرہ خالی ہونے پر ساتھ رہنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ دلچسپ واقعات کی عکاسی کرتی اس فلم کوگراہم بورڈ بینڈ اور پیٹر زینن نے مشترکہ طور پر پروڈیو س کیا ہے جسکی کاسٹ میں جوڈی ڈینچ، میگی اسمتھ، رچرڈ گیئراور پینی لوپ وِلٹن سمیت بِلی نائے،دیو پاٹیل،للیت ڈوبے، ٹینا دیسائی اور شہزاد لطیف شامل ہیں۔رشتوں، روایات اورچھوٹی چھوٹی خوشیوں کی اہمیت بیان کرتی یہ کامیڈی ڈرامہ فلم آئندہ سال 27فروری کو برطانیہ میں جبکہ 6مارچ کو امریکہ بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔