25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:28
ہارر ویڈیو گیم "ڈائینگ لائٹ"کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک.....ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ مار دھاڑ سے بھرپور نئی ہارر ویڈیو گیم " ڈائینگ لائٹ" (Dying Light)کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔پولینڈ کی ویڈیو گیم ڈولپر کمپنی کی پیش کردہ سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم ٹریلر میں خطرناک نشانے باز فائٹرزاپنے روایتی انداز میں زومبیز کاخاتمہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں گزشتہ حصوں کی نسبت کئی نئے کردارگیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔جدیدہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم آئندہ سال فروری کو ریلیز کر دی جائیگی جومائیکرو سوفٹ ونڈوز، ایکس باکس وَن،پلے اسٹیشن تھری اور فور کیلئے موزوں ہے۔