تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:9

بپا شا با سو کی نئی ہارر فلم’ الون‘ کے پہلےگانے’ آوارہ‘ ویڈیوریلیز

جیو نیوز - ممبئی .....بالی ووڈمیں بنگالی حسینہ کے نام سے مشہور بپاشا باسو کی آ نے والی نئی ہارر فلم’ الون‘ کے دہشت ناک مناظر پر مشتمل ٹریلر کے بعد اس کے نئے گانے آوارہ کی مکمل ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ آوارہ کے بولوں پر مبنی اس رومینٹک گانے کی ویڈیو میں ہیروئن بپاشا اور ان کے ہیروکرن سنگھ کوشگوار مو ڈ میں نظر آرہے ہیں۔اس فلم میں بپا شا با سو ڈبل رول ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل مرکزی کر دار انڈین ٹی وی کے نامو ر ہیرو کرن سنگھ گروورادا کر رہے ہیں جو کہ ان کی کیر ئیر کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔الون کی کہانی دو جڑواں بہنوں کے گرد گھومتی ہے جن کا دھڑ پیدائشی طور پر آپس میں جڑا ہو اہے۔تن سے جڑی یہ دو نوں بہنیں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے بھی کر تی ہیں لیکن ایک بہن نا معلوم وجوہات کی بناء پر اپنی وفات کے بعد بد روح کا روپ دھار کر دوسری بہن کا جینا مشکل کر دیتی ہے۔ بھو شان پٹیل کی ہدایات میں بننے والی سنسنی سے بھر پور یہ ہارر فلم 16جنوری کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.