تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:25

امریکی رہنما" مارٹن لوتھر کنگ جونیئر "پر بننے فلم "سیلما"کا ٹریلرجاری

جیو نیوز - نیویارک...... شہریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالے مشہور امریکی رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئرکی زندگی پر بننے والی ہالی وڈ کی نئی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم "سیلما" کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ہالی وڈ ہدایتکار ایوا ڈیو ویرنی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں 68-1954میں شروع ہونیوالی ایک ایسی سر گرم عوامی تحریک کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں نہ صرف نسلی امتیازات کا پہلو اُجاگر کیا گیا بلکہ معصوم شہریوں کے حقوق پر بھی آواز بلند کی گئی ۔سیاہ فام شہریوں پر ہونیوالے مظالم اور اُنکے حقوق سلب کئے جانے کے خلاف مارٹن لوتھر کنگ نامی ایک نِڈر نوجوان اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ میدان میں آجاتا ہے جو اپنی تحریک کی بدولت امریکی عوام میں ایک نیا جوش و جذبہ اور جنون بھر کر انقلاب برپا کر دیتا ہے۔ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں بہادر اور نِڈر نوجوان رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے مرکزی کردار میں ہالی وڈ اداکار ڈیوڈ اوئے لوو نظر آرہے ہیں جنہوں نے اپنی بے باک اداکاری سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اوپراوِنفرے، کارمن ایجوو، ٹِم روتھ، ٹیسا تھامپسن ،کیوبا گُڈنگ اورٹام وِلکنسن شامل ہیں۔بریڈ پِٹ ،اوپرا وِنفرے ،ڈیڈ گارڈنراور کرسٹن کولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ تاریخی ڈرامہ فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت آئندہ سال 9جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.