26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:26
متنازع فلم "دا انٹرویو"ریلیز کردی گئی
جیو نیوز - نیویارک...... امریکی فلم اسٹوڈیو سونی پکچرز نے متنازع فلم "دا انٹرویو"ریلیز کردی ۔امریکا اور شمالی کوریا میں تناؤ بڑھانے والی ،متنازع فلم کو آخر کار کرسمس کے موقع پر 3سو مقامات پر ریلیز کردیاگیا ہے ۔ دا انٹرویو شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اَن کے قتل کے موضوع پر بنائی گئی فلم ہے ۔ یہ فلم بنائے جانے پرسونی پکچرز کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی اور گزشتہ دنوں ساڑھے نو گھنٹے تک شمالی کوریا میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی۔