تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:28

کنگنا رناوٹ بھی مسٹر پرفیکشنسٹ کےنقش قدم پر

جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ انڈسٹری کو بلاک بسٹر فلم دینے والی کنگنا رناوٹ نے بھی مسٹر پرفیکشنسٹ کےنقش قدم پر چلنے کا اشارہ دے دیا،خبریں ہیں کہ عامر کی طرح کنگنا بھی اب کسی ایوارڈ تقریب میں نظر نہیں آئیں گی۔کرلی ہیئر والی اداکارہ کا یہ فیصلہ ان کے مداحوں کیلئے شاک سے کم نہیں ،لیکن خبریں ہیں کہ کنگنا نے بھی عامر خان کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا ہے اور وہ اب کسی بھی ایوارڈ فنکشن میں شرکت نہیں کریں گی۔کنگنا کی اس سال ریلیز ہونے والی فلم کوئین نے خوب نام کمایا، اور اس سال بہترین اداکارہ کیلئے کنگنا کا ہی نام لیا جا رہاہے۔ان خبروں میں کتنی سچائی ہے یہ تو وقت آنے پر ہی پتا چلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.