تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:12

سلمیٰ ہائیک کی نئی تھرل ڈرامہ فلم "ایورلی"کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس......ہالی وڈ کی نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرل ڈرامہ فلم "ایورلی"کا ٹریلرریلیز کر دیا گیاہے۔ہدایتکارجوئے لینچے کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بہادر خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے سابق دوست کی جانب سے بھیجے جانیوالے جرائم پیشہ افراد کا تن تنہا مقابلہ کرتی ہے اور خوفزدہ ہوئے بغیرانتہائی نِڈری سے ان کا خاتمہ کردیتی ہے تاہم سلسلہ یہیں نہیں تھمتا بلکہ اس کے نتیجے میں اُسے کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔روب پیرس ، اینڈریو پیف اور، ایڈم رِپ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار نامور میکسیکن امریکی اداکارہ سلمیٰ ہائیک نبھا رہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جینیفر بلینچ، ٹوڈو لگاوا، لورا کپیڈااور کیرولین چیکوزی شامل ہیں۔ماردھاڑ سے بھرپوراس تھرل ڈرامہ فلم آئندہ سال 27فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.