3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:43
رواں ماہ ہالی وڈ کی دو نئی ایکشن فلمیں ریلیز ہورہی ہیں
جیو نیوز - لاہور...... رواں ماہ جنوری میں ہالی وڈ کی دو نئی ایکشن فلمیں تہلکہ مچائیں گی ۔ کثیر سرمائے سے تیار ہونے والی ان لازوال فلموں میں’’ بلیک ہیٹ ‘‘اور’’ ٹیکن تھری ‘‘شامل ہیں ۔ امید کی جاری ہے کہ نئے سال 2015ء کے آغاز میں ریلیز ہونیوالی یہ ہالی وڈ فلمیں فلم بینوں کو ضرور پسند آئیں گی ۔ مذکورہ فلموں میں ہالی وڈ کے تمام فنکاروں نے یادگارکردارادا کیے ہیں۔