3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:14
فلم ’چیپی‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
جیو نیوز - نیو یارک...... نئی فلم چیپی کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کی کہانی ایک روبوٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو عام انسانوں کی طرح سوچتا اور محسوس کرتا ہے۔ روبوٹ کی اپنی زندگی ہے جسے وہ اپنے طریقے سے گزارنا چاہتا ہے۔فلم کی ہدایتکاری نیل بلام کیمپ نے دی ہے۔ روبوٹ کے ساتھ شارلٹو کوپلے ، دیو پاٹیل ، ننجا اور ہیوگ جیک مین بھی ایکشن دکھاتے نظر آرہے ہیں۔کولمبیا پکچرز کی نئی ایکشن ،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی 6مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔