تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:40

بپا شا با سو کی نئی ہارر فلم ’’الون‘‘ کے ڈائیلاگ پروموزریلیز

جیو نیوز - ممبئی...........بالی ووڈ میں بنگالی حسینہ کے نام سے مشہور بپاشا باسو کی آ نے والی نئی ہارر فلم ’’الون‘‘ کے دہشت ناک مناظر پر مشتمل ڈائیلاگ پروموزریلیزکر دئیے گئے ہیں۔ اس فلم میں بپا شا با سو ڈبل رول ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے مدِ مقابل مر کزی کر دار انڈین ٹی وی کے نامو ر ہیرو کرن سنگھ گروور ادا کر رہے ہیں جو کہ ان کی کیر ئیر کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔ فلم ’’الون‘‘ کی کہانی دو جڑواں بہنوں کے گرد گھومتی ہے جن کا دھڑ پیدائشی طور پر آپس میں جڑا ہو اہے۔ تن سے جڑی یہ دو نوں بہنیں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے بھی کر تی ہیں لیکن ایک بہن نا معلوم وجوہات کی بناء پر اپنی وفات کے بعد بد روح کا روپ دھار کر دوسری بہن کا جینا مشکل کر دیتی ہے۔ بھو شان پٹیل کی ہدایات میں بننے والی سنسنی سے بھر پور یہ ہارر فلم 16جنوری کو دنیا بھر سے عام نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.