6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:58
پاکستانی محبت کرنےوالے ہیں، فلم میں یہی پیغام دیا، راجکمار ہیرانی
جیو نیوز - ممبئی....... بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر راج کما ر ہیرانی نے کہا ہے کہ ،پی کے، پاکستان کے لیے بنائی ،وہ جلد پاکستان کی سیر کو آئیں گے۔پاکستان کے شہری مخلص اور محبت کرنے والے ہیں ، ایسا ہی کچھ پیغام دیا ہے ، راج کمار ہیرانی نے اپنی فلم پی کے ، میں جہاں ایک غلط فہمی اور فلم کے مطابق ایک رانگ نمبر ہیروئن جگو کو اس کی محبت سے جدا کردیتا ہے لیکن پاکستانی محبت اس کا انتظا رکرتی ہے۔پی کے ،کےرائٹر اورڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے پاکستان سے متعلق ایک مثبت سوچ دکھائی ہے ، ممبئی میں جیوجنگ کے نمائندے اخترعلی سے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے پی کے ، پاکستان کے لیے بنائی ہے ،ا نٹرویو میں انہوں نے سندھ سے دیرینہ محبت کا بھی اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے جسم میں سندھ کی محبت اور چاہت لہو بن کر دوڑ رہی ہے ۔ نمائندہ جنگ جیو کی جانب سے دئیے گئے تحفے اجر ک کو دیکھ کر ہیرانی کے آنکھوں میں آنسو آگئے۔ پاکستان میں فلموں کو پذیرائی ملنے پر ہیرانی نے خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ وہ جلد اپنا آبائی گھر دیکھنے پاکستان آئیں گے۔ دریائے سندھ کی سیرکریں گے ، سرزمین سندھ کی بھینی خوشبو ، مہمان نوازی اور لوک کہانیاں ان کا دل للچاتی ہیں ، راج کما رہیرانی کی فلم پی کے ، صرف بھارت میں 3سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور مزیدابھی اس کا سفر جاری ہے ۔