تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:15

اداکارہ انجلینا جولی کی ویٹی کن میں پوپ فرانسس سے ملاقات

جیو نیوز - ویٹی کن ......ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی نے ویٹی کن میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی ۔ بطور ڈائریکٹر انجلینا جولی کی فلم اَن بروکِن کی اسکریننگ ویٹی کن میں ہوئی ۔ فلم کی اسکریننگ میں پوپ فرانسس موجود نہیں تھے ۔ تاہم انجلینا جولی نے اسکریننگ کے بعد اپنے 2 بچوں کے ساتھ پوپ فرانسس سے مختصر ملاقات کی ۔اس موقع پر ہونے والی گفتگو کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ۔ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیر سگالی کی سفیر بھی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.