9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:33
سونم کپور کی نئی فلم’ڈولی کی ڈولی‘کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی نئی رومینٹک کامیڈی فلم"ڈولی کی ڈولی"کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے گانے کی مکمل ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔ ’تیرے پیار میں مجھ کو کیا ملا‘ کے بو لوں پر مشتمل اس گانے کو ساجد واجد اور دانش صابری کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔چلبلی اداکارہ سونم کپور اس فلم میں بھی اپنے فیشن ،نخروں اور اسٹائل سے ایک نہیں بلکہ تین، تین لڑکوں کو شادی کا جھانسا دے کر دھوکہ دے رہی ہیں لیکن سوالیہ نشان یہ ہے کہ ڈولی یعنی سونم دلہن کس کی بنے گی۔سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی ہو م پروڈکشن میں بنے والی اس فلم میں سونم کپور کے علاوہ پُلکٹ سمراٹ،راج کمار اور ورون شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ اس فلم میں سیف علی خان اور ملائیکہ اروڑا بھی بطورِ مہمان اداکار جلوہ گر ہو ں گی۔ لیکن ڈولی کس کی؟؟ کے سوالیہ نشان کے ساتھ کامیڈی اور رومینس سے بھر پور اس فلم کو 23جنوری کودنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔