9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:48
ورون دھون کی نئی ایکشن فلم’بدلہ پور‘کے گانے’ جی کردا‘کی مکمل ویڈیو
جیو نیوز - ممبئی ......ہدایت کار وپروڈیو سر کرن جو ہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے نو جوان ہیرو ورون دھون کی نئی ایکشن تھرلر فلم’ بدلہ پور‘کے گانے" جی کر دا"کی مکمل ویڈیو جھلک ریلیز کر دی گئی ہے۔ جی کر دا کے بو لوں پر مشتمل اس گانے کو دویہ کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا میوزک سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔ Sriram Raghavanکی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ورون دھون کے گرد گھوم رہی ہے جس میں وہ اپنے دشمنوں سے بدلہ لینے کی خاطرایک عام انسان سے ولن کا روپ دھار لیتے ہیں۔اس فلم میں مر کزی کر دار ورون دھون ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے علا وہ نو از الدین صدیقی،ہما قریشی،دیویہ دتہ اوریامی گوتم بھی اہم کر داروں میں نظر آئے گی۔ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم میں ورون دھون پہلی مرتبہ ایک ایکشن ہیرو کے طو ر پر جلوہ گر ہو رہے ہیں جسے اگلے سال20فروری کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔