تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:9

سنجو بابا خود اندر ہونے جیل پہنچے، پولیس نے واپس گھر بھیج دیا

جیو نیوز - ممبئی.......جیل سےملنےوالی چھٹیوں میں توسیع ہوئی یا نہیں ، نہ جیل انتظامیہ کو پتا نہ خود سنجے دت کوخبر ،سرنڈر کرنے پہنچے تو پولیس نے واپس گھر بھیج دیا۔ممبئی دھماکا کیس میں سزاپانے والے بالی وڈ اسٹارسنجے دت 14 روزہ چھٹیوں کے بعد سرینڈر کرنے پونے جیل پہنچے تو انھیں جیل انتظامیہ نے واپس گھر بھیج دیا،کیونکہ جیل انتظامیہ اور پولیس حکام سنجے دت کی چھٹیوں میں توسیع کے بارےمیں انجان تھے ، وکیل کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے خرابی صحت کے باعث اپنی چھٹیوں میں توسیع کیلئے درخواست جمع کرائی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جب تک درخواست زیر غور ہے سنجو کوسرینڈر کرنے کی ضرورت نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.