تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:10

باکس آفس پر ’’ٹیکن تھری‘‘کا راج، 4 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کمائی

جیو نیوز - لاس اینجلس..........اِس ہفتے بھی ہالی وُڈ پر ایکشن کا راج رہا۔نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے لائم نیسن کی مقبول فلم سیریز کا تیسرا حصہ ’’ٹیکن‘‘ کا راج رہا۔ ریلیز کے تین دنوں میں فلم ٹیکن نے 4 کروڑ چار لاکھ ڈالر کمالیے ہیں۔ انسانی حقوق کی جدوجہد پر مشتمل فلم ’’سلما‘‘ ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔فلم میں انسانی حقوق کے علمبردار معروف امریکی مارٹن لوتھر کنگ کی جدوجہد کی عکاسی کی گئی ہے اور تیسرے نمبر پر ڈزنی پکچرز کی ’’ان ٹو دا ووڈز‘‘ رہی، جس نے اس ہفتے مزید 98لاکھ ڈالر کمائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.