تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:14

ایکشن تھرلر سائنس فکشن فلم ’’چیپی‘‘کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس...........سلم ڈاگ ملینیئر کے اداکار دیو پٹیل اب ہالی وڈ کے سپر اسٹار ہیو جیک مین کے ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھنے والے روبوٹ کی کہانی پر مبنی ہیوجیک مین اور دیو پٹیل کی نئی ایکشن تھرلر سائنس فکشن فلم ’’Chappie‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیزکردیا گیا۔ سلم ڈاگ ملینیئر اسٹاردیو پٹیل پہلی بار ہیو جیک مین کے ساتھ۔ ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم ’’چیپی‘‘ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ فلم کی کہانی چیپی نامی روبوٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو نہ صرف سوچنے سمجھنے بلکہ اس کے مطابق ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایکشن اور تھرل لیے منفرد سائنس فکشن فلم چیپی 6 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.