تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:59

سپر ہیرو ایکشن فلم ’’ایونجرز:ایج آف الٹرون‘‘کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - واشنگٹن .......... ایونجرز ایک بار پھر بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں۔ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز اور اسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم ’’ایونجرز:ایج آف الٹرون‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ 2012ء کی دی ایونجرز کے سیکوئل کی ہدایتکاری جوس وہیڈون نے دی ہے جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہیمسورتھ، مارک رفالو، جیریمی رینر، سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن، الزبتھ اولسن، کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کا مکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں۔ کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن الٹرون (جیمز اسپیڈر) کو منظر عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین، کیپٹن امریکا، تھور، کوئک سلور، دی ہلک، بلیک وڈو، ہاک آئی، نک فیوری، اسکارلٹ وِچ اور دیگر اُسے روکنے میں مصروف ہیں۔ مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم ایونجرز: ایج آف الٹرون والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینر تلے رواں سال یکم مئی کو سینما گھروں پر تہلکہ مچاتی نظر آئیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.