14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:16
ایونجرز کے کارناموں پر مشتمل نئی فلم’ایج آف الٹرون‘ کا ٹریلیز جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس ......سپرہیروزکی ٹیم ’ایونجرز‘ کے کارناموں پر مشتمل نئی فلم ’ایج آف الٹرون‘ کا نیا ٹریلیز جاری کردیا گیا ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جب’آئرن مین‘ اپنے ایک پرانے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے تو معاملات اُلٹا بگڑ جاتے ہیں۔ معاملات کو ’وِلن الٹرون‘ کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے ایونجرز کو میدان میں آنا پڑتا ہے ۔ فلم یکم مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔