تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:1

آمروں کو للکارنے والے شاعر احمد فراز کی 84 ویں سالگرہ

جیو نیوز - لاہور.........احمد فراز کہ جن کی شاعری سے پھول جھڑتے محسوس ہوتے ہیں۔شاعررومان اور شاعرانقلاب احمد فرازجنہوں نے طبقاتی نظام اور عدم مساوات کے خلاف پہلی آواز اپنے گھر میں اٹھائی۔ شاعری کے میدان میں منفرد مقام حاصل کرنے والے برصغیر پاک و ہند کے اس ممتاز شاعر کی آج 84ویں سالگرہ ہے۔احمد فراز 1931ء میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔کومل جذبوں کی شاعری کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی حقوق کی جدوجہد کرنے والے احمد فراز طبقاتی نظام کے خلاف ترقی پسندوں کی کی ہرتحریک میں آزادی صحافت کی ہر جدوجہد میں ہمیشہ اگلی صفوں میں نظر آئے۔ فراز خود بھی بہت وجیہہ تھے اورخوبصورت لوگوں پر مرمٹنے والے بھی۔ فراز ہمیشہ لگن،جستجو اورجنون میں مبتلا رہے۔ احمد فراز جانثار اختر، کیفی اعظمی، علی سردار جعفری ،مجروح ، ساحر اورفیض کی روایت کے امین تھے۔25اگست 2008ء کو طویل علالت کے بعد وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.