تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:42

بالی ووڈ فلم ’’بدلہ پور‘‘میں عاطف اسلم کےگانے ’’جیناجینا‘‘کی ویڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی.........ورون دھون اور نواز الدین صدیقی کی ایکشن تھرلر فلم ’’بدلہ پور‘‘کےنئے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ فلم’’بدلہ پور‘‘کیلئے پاکستانی پاپ گلوکار عاطف اسلم کے گانے’’جینا جینا‘‘کی مکمل وڈیو جاری کردی گئی۔ بالی ووڈ کے اسٹوڈنٹ ورون دھون اب باپ بن کر بدلہ لینے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ ورون دھون اور نواز الدین صدیقی کی نئی ایکشن تھرلر فلم’’بدلہ پور‘‘کیلئے پاکستانی پاپ گلوکار عاطف اسلم کے گانے کی مکمل ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔دنیش وجن اور پریا سرایا کے تحریر کردہ’’جینا جینا‘‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیومیں سنگر عاطف گاڑی میں گٹار رکھے ہائی وے پر ڈرائیو کرتے ہوئے جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف فلم کے ہیرو ورون دھون اپنی اہلیہ یامی گوتم کے ساتھ رومینٹک موڈ میں نظرآرہے ہیں۔ ہدایتکار سریرام راگھوان کی اس فلم میں ورون دھون کے ساتھ نواز الدین صدیقی، ہما قریشی، یامی گوتم،دیویا دتا اور ونے پھاٹک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ سنیل للّااور دنیش وجن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی راگھو (ورون دھون) کے گرد گھوم رہی ہے جو ایڈ ایجنسی میں کام کرتے 18سالہ نوجوان سے 40سالہ باپ تک کا سفر طے کریں گے اور ولن لیاک(نواز الدین)سے بدلہ لیتے دکھائی دیں گے۔ موسیقار جوڑی سچن جگر کی موسیقی لیے ایکشن تھرلر فلم بدلہ پور میڈوک فلمزاور ایروس انٹرنیشنل کے اشتراک سے رواں سال 20فروری کو سینما کے بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.