تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:23

40سال اداکاری کےجوہر دکھانےوالے لالہ سدھیر کی اٹھارہویں برسی

جیو نیوز - لاہور..........پاکستان فلم انڈسٹری میں40سال تک اداکاری کے جوہر دکھانے والے جنگجو ہیرو لالہ سدھیرکو ہم سے جدا ہوئے 18برس بیت چکے ہیں،ان کی یاد آج بھی ان کےپرستاروں کےدلوں میں زندہ ہے۔1922ءمیں لاہور میں پیدا ہونے والے سدھیر کا اصل نام شاہ زمان خان تھا۔ یہ ستارہ1946ءمیں فلم نگر کے آسمان پرجگمگایا اورپھر1976ءتک اس کی آب وتاب میں کمی نہ آئی۔ انہوں نے پہلی مرتبہ برصغیر کی فلم اسکرین پر ایکشن اور بڑھک کو رواج دیا۔ فلم انڈسٹری میں انہیں پیار سے لالہ سدھیر کے نام سے پکارا جاتارہا، ابتداءمیں سدھیر اردو فلموں کے ہیرو تھے۔ مگر ماہی منڈا کے ہٹ ہونےکے بعدوہ پنجابی فلموں کے لئے کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے لگے۔ لالہ سدھیرپٹھان فیملی سےتعلق رکھتے تھےتاہم پنجابی زبان پربھی انہیں مکمل عبورحاصل تھا۔ سدھیرنےپنجاب کے گھبرو کا کردارجس خوبصورتی سے نبھایا اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کےبانیوں میں شمار ہونے والے لالہ سدھیرنے اپنے 40سالہ فلمی کیئریر میں تقریباً پونے دو سو کے لگ بھگ فلموں میں ہیرو اورکریکٹر رولز کئے۔دوپٹہ، سسی، آخری نشان، کرتار سنگھ،فرنگی، جی دار، چن مکھناں، گم نام، ماں پتر، انار کلی اور سلطانہ ڈاکو جیسی فلموں نےفلم بینوں کے ذہنوں پر لالہ سدھیر کی پرفارمنس کےکبھی نہ مٹنے والےنقوش چھوڑےہیں۔ لالہ سدھیرنےپنجاب کےگھبروکودنیاکےسامنے روشناس کرایا۔وہ پاکستان فلم انڈسٹری کےبانی آرٹسٹوں میں ایک ایسا نام ہیں جنہیں فنِ اداکاری کی کتاب سے ہرگز باہر نہیں رکھا جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.