تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:32

امیتابھ کی نئی فلم ’شمیتابھ‘ کے گانے ’عشق فلم‘کی ویڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی .....امیتابھ بچن اور دھنوش کی نئی بالی ووڈ فلم شمیتابھ کے گانے عشق فلم کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔سورج جگن کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے اس گیت کے بول سوانند کر کرے نے لکھے ہیں ۔فلم کے ہدایتکاراور رائٹر آر بالکی ہیں جو اس سے قبل بھی بالی ووڈ کو پا اور چینی کم جیسے بلاک بسٹر فلمز دے چکے ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں امیتابھ بچن اور دھنوش کے علاوہ اکشرا ہاسن اور ریکھا بھی شامل ہیں۔ مہمان اداکاروں کے طور پر کرن جوہر،مہیش بھٹ،روہت شیٹھی،جاوید اختر ،بونی کپور ،ایکتا کپور،اوم پرکاش مہرااور گوری شندے بھی فلم میں انٹری دینگے۔امیتابھ بچن،ابھیشیک بچن،سنیل للااور ایکتا کپور سمیت دیگر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم ایروس انٹرنیشنل کے بینر تلے 6فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.