24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:40
طاقتور خلائی مخلوق سے مقابلے پر بنی فلم ’’ایلیئن آؤٹ پوسٹ‘‘
جیو نیوز - لاس اینجلس.........امریکی فورسز کو ایک بار پھر کرنا پڑے گا طاقتور خلائی مخلوق سے مقابلہ فلم ’’ایلیئن آؤٹ پوسٹ‘‘ Alien Outpostمیں۔ سائنس فکشن فلم 6دن بعد سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آئی خطرناک مخلوق کے گرد گھومتی ہے،جدید ہتھیاروں سے لیس یہ مخلوق زمین پر قبضہ کرنے کی خواہشمند ہے۔ اس خطرناک مخلوق سے لڑنے کیلئے امریکی فورسز کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اب کسی کی ہوتی ہے جیت ،یہ تو وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا۔