تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:48

’’امریکن اسنائپر‘‘مسلسل دوسرےہفتےباکس آفس پر سرفہرست

جیو نیوز - ہالی وڈ.........چھ آسکر ایوارڈز کی نامزدگی اور دیگر کئی ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم ’’امریکن اسنائپر‘‘ مسلسل دوسرے ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر تہلکا مچا رہی ہے۔ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور یہ شاہکار فلم مزید 6 کروڑ 44لاکھ ڈالر کما کر مسلسل دوسرے ہفتے پہلے نمبر پر براجمان ہے۔فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرِس کائل کی سوانح عمری پر مبنی ہے ۔جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نبھا رہے ہیں۔’امریکن اسنائپر‘ اب تک بہترین فلم اور بہترین ایکشن ہیرو کے کرٹکس چوائس ایوارڈز سمیت پانچ دیگر ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہے جبکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیےچھ نامزدگیاں بھی حاصل کر چکی ہے۔معروف امریکی ادکارہ و گلوکار جینیفر لوپیز کے مرکزی کردار سے سجی فلم دا بوئے نیکسٹ ڈور ریلیز کے تین دن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔سنسنی سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ خاتون اور اسکے پڑوسی کے گرد گھوم رہی ہے ۔تیسرے نمبر پر اس ہفتے بھی انسانوں کی طرح بولتے بھالو کی کہانی پر مبنی فلم Paddington موجود ہے۔فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.