تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:53

کرائم تھرلر ڈرامہ فلم "چائلڈ 44 " کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....ہاہالی وڈ کی نئی تھرل سے بھرپور نئی کرائم ڈرامہ فلم "چائلڈ44 " کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔فلم 17اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیارہے۔ہدایتکارڈینیئل ایسپنوسا اور پروڈیوسر رِیڈلی اسکاٹ کی تھرل سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیریل کِلر کے گِرد گھوم رہی ہے جو سوویت یونین کے دور میں52 بچوں کو بے دردی سے قتل کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیتا ہے۔ اس پر اسرار کیس کی تفتیش پر مامور ملٹری پولیس کے بدنام رُکن جب تحقیقات کے بعد حقائق کی پردہ پوشی کرتا ہے تو دِل دہلا دینے والے واقعات سب کو لرزا کر رکھ دیتے ہیں۔امریکی رائٹر ٹام روب اسمتھ کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذاس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے نامور اداکار و پرودیوسر ٹام ہارڈی نے نبھایا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نومی ریپیس، جوئیل کِنا مین، گیری اولڈ مین اور وِنسینٹ کیسل شامل ہیں۔سمٹ انٹرٹینمنٹ اورورلڈ وِیو انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ سنسنی، ڈرامے اور کرائم کے خطرناک واقعات پر مبنی یہ فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوزکے تحت 17اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.