تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:51

نئی ایڈونچر تھرلنگ فلم" سینوتھ سن" کاٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....ہالی وڈ کی سسپنس،تھرِل اور ایڈونچر سے بھرپور فلم" سینوتھ سن" کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکار سرگی بوڈ روف کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کی ایک ایسی دیومالائی داستان کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک بہادر نوجوان دیوہیکل اور خوفناک بلاؤں کا مقابلہ کرنے کیلئے بوڑھے جنگجو کی شاگردی اختیار کرلیتا ہے۔ماہر استاد سے لڑائی کے تمام گُر اور فنون سیکھنے کے بعدنوجوان ا نسانوں کی دشمن خطرناک مخلوق کے خلاف میدان میں اتر جاتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔ایکشن،ایڈونچراور مار دھاڑ پر مبنی مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کِٹ ہیرنگٹن ، جولین مور ، جیف بریجز، اولیویا ولیمز ، جیسن اسکاٹ لِی ، بین بارنراورڈجیمون ہوسٹن شامل ہیں جو 6فروری کو یونیورسل پکچرز کے تحت امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.