تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:12

ہالی ووڈکی ایکشن فلم’’کنگز مین :دی سیکرٹ سروس‘‘کانیا ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - لاس اینجلس ......جیمز بانڈ کے جاسوسی کردار کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ جاسوسی کردار پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم کنگز مین دی سیکرٹ سروس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔میتھیو واگھن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے لاوارث نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے جاسوسی کرنے والی ایک ایجنسی ماہر جاسوس بنانے کیلئے ٹریننگ دیتی ہے۔فلم میں نوجوان جاسوس کا کردار ٹیرن ایگرٹن نبھائیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں کولن فرتھ،مائیکل کین ، اور سیموئل شامل ہیں۔جاسوسی کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی ایکشن سے بھرپور فلم 13فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.