تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:24

تھرلر فلم"بیونڈ دی ریچ"کا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک.....آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر مائیکل ڈگلس اور جیریمی ایرون کی نئی تھرلر فلم"بیونڈ دی ریچ"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار جین لیونیٹی کی اس فلم میں مائیکل ڈگلس اور جیریمی ایرون کیساتھرونی کوکس اہم کردار ادا کررہے ہیں جو1972کے ناول ڈیتھ واچ سے ماخوذ ہے۔خود مائیکل ڈگلس اور رابرٹ میٹاس کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی امیر بزنس مین میڈک(مائیکل ڈگلس)اور صحرائی گائیڈبین(جیریمی ایرون)کے گرد گھوم رہی ہے۔میڈک صحرا میں شکار کیلئے بین کو بحیثیت گائیڈ ہائر کرتا ہے جہاں نشانہ چوکنے کے باعث ایک مقامی شخص قتل ہوجاتا ہے اور اس بات کو راز رکھنے کیلئے اب میڈک تپتے صحرا میں بین کی جان لینا چاہتا ہے تاہم تمام مشکلات اور جسم کی کھال کو جلادینے والی گرمی میں بھی بین خود کو زندہ بچائے رکھنے کی جان توڑ کوششیں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم بیونڈ دی ریچ معروف پروڈکشن ہاؤس لائنز گیٹ کے تحت رواں سال17اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.