9 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:51
لاس اینجلس میں57 ویں سالانہ گریمی ایوارڈ کی تقریب
جیو نیوز - لاس اینجلس.......امریکی شہری لاس اینجلس میں ستاون ویں سالانہ گریمی ایوارڈ کی تقریب جاری ہے۔بیسٹ چلڈرن البم کا ایوارڈ ملالہ یوسف زئی پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری کو مل گیا۔موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ کی تقریب سے قبل ہی پری ٹیلی کاسٹ پروگرام کے لیے کچھ ایوارڈز کا اعلان کیا گیا تھا ۔ بہترین چلڈرن البم کا ایوارڈ بھی ان میں شامل تھا جو ملالہ یوسف زئی کی آڈیو کتاب ’’میں ہوں ملالہ‘‘کے نام رہا ۔ اس کتاب کو نیلا ویسوانی نے ترتیب دیا ہے۔تقریب میں میڈونا ، فیرل ولیمز ، کیٹی پیری، ریحانہ ، کین ویسٹ اور پال مک کارنی کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔