تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:30

سائنس فکشن فلم"چیپی"کے نئے کلپس جاری

جیو نیوز - نیویارک....سلم ڈاگ ملینیئر اسٹاردیو پٹیل پہلی بار ہیو جیک مین کے ساتھ۔ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر سائنس فکشن فلم"چیپی"کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ہیں۔رائٹر وہدایتکار نیل بلوم کیمپ کی اس فلم میں شارلٹو کاپلے،ہیو جیک مین،دیو پٹیل،جوز پابلو کانٹیلواور سیگورنی ویور اہم کردارادا کررہے ہیں۔سائمن کنبرگ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی چیپی(شارلٹو کاپلے)نامی روبوٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو ناصرف سوچنے سمجھنے بلکہ اسکے مطابق ردعمل دینے کی صلاحیت سے لیس ہے۔ایکشن اور تھرل لیے یہ منفرد سائنس فکشن فلم چیپی کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال6مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.