11 فروری 2015
وقت اشاعت: 12:9
نانا پاٹیکر کی فلم’ اب تک 56‘کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر ایک بار پھر مجرموں کا ان کاؤنٹر کرنےآرہے ہیں۔ ان کی فلم ا ب تک چھپن 2 کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔رام گوپام ورما کی اب تک چھپن 2، فلم کے پہلے حصے کی ہی کڑی ہے ، جو 56 ان کاؤنٹرکرنے والے پولیس افسر کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔جس پر 56 ان کائونٹر کی بنیاد پر لگتے ہیں بدعنوانی کے الزامات ،مگر شہر میں جرائم کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے دوبارہ چارج دیا جاتا ہے۔اب تک چھپن کے سیکوئل کو دیکھنے کیلئے شائقین کو 27فروری تک کا انتظارکرنا ہوگا ۔