تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 فروری 2015
وقت اشاعت: 17:47

پاکستانی فلم ’’زندہ بھاگ‘‘کی پیرس میں نمائش

جیو نیوز - پیرس.........پاکستانی فلم زندہ بھاگ کی فرانس کے دارلحکومت پیرس میں نمائش کی گئی۔ شایقین نے اسے پاکستانی فلم انڈسٹری میں نئی روح قراردیا۔پیرس کے معروف سینماگھرمیں زندہ بھاگ فلم کی نمائش ہوئی۔ فلم دیکھنے کےلیےپاکستانیوں کےساتھ ساتھ مقامی افراد کی بھی بڑی تعدادآئی۔ فلمسازوں کاکہناتھا کہ وہ دنیاکےسامنےپاکستان کی نئی تصویرپیش کرناچاہتےتھے۔زندہ بھاگ تین نوجوانوں کی کہانی ہے۔ لاہور کے یہ تینوں دوست شارٹ کٹ سے ترقی کرناچاہتےہیں۔ان کی نظرمیں کامیابی کاواحد طریقہ مغربی ملک پہنچناہے۔ راستے میں انہیں کئی دشواریوں کاسامناہوتاہے۔ زندہ بھاگ نےپاکستانی سینمامیں نئی جان ڈال دی ہےاورفرانسیسی شایقین کاکہناتھاکہ فلم انڈسٹری کامیاب کرنےکےلیےروایت سےہٹناہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.