تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:38

جیو پر ’’انعام گھر پلس‘‘میں انعامات کی لوٹ سیل آج بھی لگے گی

جیو نیوز - کراچی............ختم ہوگیا انتظار، جیو پر ہوگیا انعامات کی لوٹ سیل کا آغاز، پہلے روز کی طرح جیو پر ’’انعام گھر پلس‘‘میں انعامات کی لوٹ سیل آج بھی لگے گی۔جس دن کا تھا انتظار وہ دن آگیا پھر سے ایک بار۔ انعام گھر کے بعد انعام گھر پلس کے پہلے ہی روز انعامات کی بھرمار دیکھ کر سب ہوگئے حیران۔ پچیس لاکھ کے سونے کے سکے ہوں یا پھر ہونو لکھا ہار۔ زیورات کی بھرمار ہوئی اور خواتین پر ہوگئی قسمت مہربان۔ایک نشانے پر ملے گی موٹر سائیکل اور جو لگالئے تین نشانے تو گھر لے جائیے چم چماتی کار۔ اس کے بعد کھیلئے کھیل ویل جس سے ہو جائے گی پیسے کی ریل پیل۔ معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وہ سب سے بڑے گیم شو سے ہر گھر میں خوشیوں کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ہیروں کی شوقین خواتین بھی تھیں اور نولکھے ہار کی دیوانی بھی۔ لیکن اس ہار کو حاصل کرنا کوئی آسان نہیں بلکہ دل کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔یہ کوئی اسی کی دہائی نہیں کہ نولکھا حاصل کرنے کے لئے سیاں دیوانے کی منتیں کرنی پڑیں۔ سیاں دیوانا نو لکھا نہ منگوا کر دے تو ٹینشن نہ لیں بلکہ ایشیاء کے سب سے بڑے گیم میں چلے آئیے۔ جہاں نہیں ہے صرف نولکھا بلکہ وہ سب ہے جو کردے آپ کو ہکا بکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.