19 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:52
لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس میں طلباء کے تھیسسز ڈسپلے
جیو نیوز - لاہور.......لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس میں ہونیوالی نمائش میں فائنل ایئر کے طلبہ اور طالبات کے تھیسسز ڈسپلے کیےگئے، طلباء نے پینٹنگز، مجسمہ سازی اور دیگر اصناف میں اپنی صلاحیتوں پر خوب داد وصول کی۔این سی اے لاہور میں ہوئی منفرد نمائش۔ مختلف رنگوں اور میڈیمز سے تیار کی گئی پینٹنگز ملکی ثقافت کو بھرپور اجاگر کرتی اور خوب لبھاتی رہیں، نوخیز فنکاروں کا کہنا تھا کہ اردگرد کے اثرانگیز ماحول نے ہی دلوں میں یہ جوت جگائی، فن کے قدردانوں نے بھی فن کو خوب سراہا، ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں منفرد کام دیکھنے کو ملا ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس میں یہ نمائش 3 روز تک جاری رہے گی،تصویریں بولتی ہیں، ایسی ہی پاکستان کی تاریخ اوررہن سہن کا احوال سناتی کچھ تصاویر اور مجسموں پر مبنی یہ نمائش دنیا کیلیے پاکستان کا روشن دروازہ ہے۔