تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:11

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کی تقریب کل ہوگی

جیو نیوز - لاس اینجلس......فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کی تقریب کل ہوگی ،جس میں شریک فلمی ستارے کیسے رنگ جمائیں گے،اس بارے میں بھی پیشگوئیاں عروج پر ہیں ۔ آسکر کی جگمگاتی شام کا ہے سب کو بے چینی سے انتظار ،کون کر پائے گا آسکر اپنے نام یہ جاننے کیلئے سب ہیں بے قرار ، لیکن اس کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر خواتین کی تیاریاں بھی خوب ہوںگی ،خوبصورت اور دلکش لباس کے ساتھ نت نئے ڈیزائن کی جیولری بھی مرکز نگاہ ہو گی، کوئی ڈائمنڈ نیکلس گلے میں سجائے گا تو کوئی ہاتھو ں میں بریسلٹ، ماہرین کہتے ہیں ہالی ووڈ کی خواتین اس بار آسکر میںکلاسیکل ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کریں گی ،آسکر کی شاندار تقریب 22 فروری کو ڈولبی تھیٹر میںہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.