تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:57

نئے چینی سال پر لاہور میں چینی اور پاکستانی فنکاروں کےثقافتی رقص

جیو نیوز - لاہور...... نئے چینی سال کے آغاز کی خوشی میں لاہور میں پاکستان اور چین کے فنکاروں نے دونوں ملکوں کے ثقافتی رقص پیش کیے اور گلوکاری کا بھی شاندار مظاہرہ کیا ۔ لاہورمیں منعقد کیے جانیوالے پاک چین ثقافتی شوکا اہتمام وزارت اطلاعات اورثقافتی ورثہ نے کیا۔ پاکستانی اور چینی فنکاروں نے اپنے اپنے ملک کی ثقافت کو خوب صورت انداز میں پیش کیا۔پاکستان اور چینی فنکاروں کی پرفارمنس دیکھ کر شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔پاکستانی فنکاروں نے تاریخی کردار انار کلی کی زندگی پربھی خاکہ پیش کیا۔کہتے ہیں کہ بنگال کا جادو سر چڑ کر بولتا ہےمگر چینی فنکاروں کا جادو بھی کسی سے کم نہ تھا۔اس موقع پاکستانی فنکاروں نے عارفانہ کلام بھی پیش کیا۔ ثقافتی شوکے اختتام پر چینی گلوکار لی شین نے پاکستانی ملی نغمہ پیش کیا تو حاضرین نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.