تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:24

فلم "فوکَس"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جیو نیوز - نیویارک......ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار وِ ل اسمتھ کی نئی رومانٹک کامیڈ ی ڈرامہ فلم "فوکَس"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار گلین فیکارااور جان ریکواکی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے فراڈ شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو پیسوں کے حصول کیلئے نِت نئے حربے اپناتا ہے اور مالدار افراد سے بھاری رقم جال سازی کے ذریعے ہتھیا لیتا ہے۔ڈینس ڈی نووی کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار میں وِ ل اسمتھ نظر آئیں گے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں آسڑیلوی آرٹسٹ مارگٹ روبی ، روڈریگو سینٹیرو، گیرالڈ میکرانے اوررابرٹ ٹیلر شامل ہیں۔100ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی کامیڈی سے بھرپوراس ڈرامہ رومانٹک فلم کو وارنر بروس کے تحت 27فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.