تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:24

کرائم تھرلر فلم "فیورئس "7کانیا دھماکے دارٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فاسٹ فیورئس فرنچائز کی ساتویں کڑی " فیورئس7" کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دی گئی ہے۔ہدایتکارجیمز وان کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، آنجہانی اداکارپال واکر،مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ،جارڈانا بریوسٹر ، ٹیریس گبسن، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس، کرٹ رَسل اورلوکس بلیک شامل ہیں۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوۂ گر ہو نگے اور سابق پو لیس مین برائن او کون کا کردارآنجہانی اداکار پال واکرنبھا رہے ہیں جن کی خطرناک کارحادثے میں ا چانک موت کے بعد فلم کی بقیہ عکسبندی انکے بھائیوں کی مدد سے مکمل کی گئی ہے۔انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لِئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت3اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.