تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:48

فلم" ٹرمینیٹر-5جینیسیز"کانیا ٹریلر منظر عام پر آگیا

جیو نیوز - نیویارک.....مشہورِ زمانہ ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمینیٹر سلسلے کی اگلی فلم " ٹرمینیٹر-5جینیسیز"کانیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیاہے جس میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگرطاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔ہدایت کارایلن ٹیلر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہوئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔دیوڈ ایلیسن کی پروڈیوس کردہ " ٹرمینیٹر-5جینیسیز"نامی اس فلم میں آرنلڈ کے علاوہ ایمیلیا کلارک، جیسن کلارک، جے کورٹنری، جے کے سمنز اور میٹ اسمتھ اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔170ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی ایکشن اورایڈونچرسے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت یکم جولائی 2015کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔واضح رہے کہ ٹرمینیٹرسلسلے کی اب تک چار فلمیں بالترتیب1984، 1991،2003اور2009میں ریلیز کی جا چکی ہیں جنہوں نے نہ صرف باکس آفس پر طویل عرصے تک راج کیا بلکہ مداحوں میںآج تک بیحد مقبول ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ جدید روبوٹس پر مبنی اس کڑی کی پانچویں فلم کس طرح دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.