تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 فروری 2015
وقت اشاعت: 4:23

فلم "اے رائل نائٹ آؤٹ"کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....ہالی وڈ کی تھرل اور ڈرامے سے بھرپورہالی وڈ کی نئی رومانٹک فلم "اے رائل نائٹ آؤٹ"کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارہ جولیئن جیرولڈکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی برطانوی شاہی خاندان کی دو ایسی شہزادیوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو عیش و آرام سے بھرپور زندگی سے نکل کر ایک عام لڑکی کی زندگی جینا چاہتی تھیں۔اسی مقصد کی تکمیل کیلئے والدین سے بمشکل اجازت لے کر گارڈز کے ہمراہ دونوں شہزادیاں ایک رات لندن کی سڑکوں پرانجوئے کرنے نکل پڑتی ہیں، اس انوکھے ایڈونچر کے دوران ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی رونما ہوتی ہے اور یہ چند گھنٹے ان کی زندگی کی یاد گار ترین پل بن جاتے ہیں۔1945کے دور کی عکاسی کرتی اس تھرل فلم میں ہالی وڈ اداکارہ سارہ گاڈون اورایمیلی واٹسن مرکزی کرداروں میں جلوۂ گر ہونگی جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں روپرٹ ایواریٹ، جیک رینر، راجر ایلم، جیک گورڈن اور بیل پاؤلی شامل ہیں۔تھرل سے بھرپور اس رومانٹک فلم کو رواں سال 15مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.