تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 فروری 2015
وقت اشاعت: 19:2

علم کے موتی بکھیرتا چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کراچی میں جاری

جیو نیوز - کراچی.... ......علم کے موتی بکھیرتا دو روزہ کراچی چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کراچی آرٹس کونسل میں جاری ہے ننھے منے بچوں کا کتابوں کے ساتھ عملی سفر جاریہے۔بچوں کی کتابوں سے محبت اتنی کے کراچی کے بے شمار اسکولوں کے چھوٹے چھوٹےطالبعلم استفادہ کرنے آئے ہیں،سینکڑوں بچوں کے لیے بے شمار کھیل اور کھیل ہی کھیل میں سیکھنے کے لیے بہت کچھ اسی لیے یہ ادب کے شوقین کتابی میلے کو بھر پور انجوائے کر رہے ہیں۔16ویں چلدڑن فیسٹیول کا انعقاد آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ادبی میلے میں کتابوں کی اہمیت کے حوالے سے مختلف سیشن بھی ہورہے ہیں،جہاں کہانیاں سنا کر بچوں کو کئی اہم باتیں سیکھائی جارہی ہیں۔موج مستی اور رنگوں سے بھر پور ادبی میلا بچوں کی صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.